اہل حق دہشتگردوں کے خاتمے تک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

اہل حق دہشتگردوں کے خاتمے تک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ )سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اہل حق آخری دہشتگرد کی موت تک پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ صاحبزادہ فضل کریم طالبا نا ئزیشن کی مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں حکومت محب وطن اہلسنّت کو دیوار کے ساتھ لگانے سے باز رہے اپنی جانوں پر کھیل کر حقوق اہلسنّت کا تحفظ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت جامعہ رضویہ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور محدث اعظم مولانا سردار احمد اور صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے عرس کے موقع پر ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، قومی اسمبلی کے سابق رکن صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ، سنی تحریک کے صدر صاحبزادہ بلال سلیم قادری ، پیر میاں محمد حنفی سیفی،مفتی محمد حسیب قادری ، محمد نواز کھرل و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر جامعہ رضویہ کے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی دستار بندی بھی کی گئی ۔ جلسہ و عرس میں ملک بھر سے ہزاروں علماء و مشائخ نے شرکت کی ۔سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اہلسنّت کبھی بندوق نہیں اٹھائیں گے۔پنجاب حکومت کو اہلسنّت دشمنی مہنگی پڑے گی ۔ہماری منزل انقلاب نظام مصطفی ﷺ ہے۔حکومت میں بیٹھے کالعد تنظیموں کے سرپرست قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔پاکستان میں دہشتگردی کرنے والوں کا مدد گار بھارت ہے۔انتہا پسندی کا پر چار کرنے والے اسلام دشمن ہیں۔پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے اسلام کا چہرہ داغ دار کرنے والے امریکہ اور بھارت کے ایجنٹ ہیں ۔قومی اسمبلی کے سابق رکن ، شرقپور شریف کے زیب سجادہ نشین صاحبزادہ میاں جلیل احمدشرقپوری نے کہا کہ اہلسنّت پاکستان کے حقیقی وفادار ہیں ۔صاحبزادہ فضل کریم حریت فکر کے مجاہد تھے۔وہ زندگی کی آخری سانس تک ایوانوں سے میدانوں تک انقلاب نظام مصطفی ﷺ کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔عظیم الشان تقریب سے سنی یوتھ ونگ پاکستان کے صدر صاحبزادہ حسن رضا ،مرکز اہلسنّت کے مہتمم صاحبزادہ حسین رضا ،شیخ الحدیث علامہ مولانا محمد شریف رضوی کے جانشین صاحبزادہ مولانا عبد الرحیم ،نجمن طلباء اسلام کے صدر ارحک سلیم قادری ، شیخ الحدیث علامہ محمد سعید قمر سیالوی ،مولانا عبد الشکور فریدی ، صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی ،مولانا مفتی رحمت اللہ ، مولانا غلام حسین رضوی،قاری غلام مصطفی نعیمی ،مولانا مزمل عمران رضو ی، مولانا میاں خلیل الرحمن ،مولانا سجاد احمد ، مولانا دین محمد ،مولانا اللہ یار سیالوی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔