راء افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے،میاں مقصود

راء افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے،میاں مقصود

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ، کراچی میں سانحہ صفورا چونگی بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے، "را"اور اس کے مقامی الٰہ کاروں سمیت دیگر دہشت گرد جن کا تعلق مختلف سیاسی نتظیموں سے ہے اپنی زندگی کی آخری جنگ لڑرہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی پی 146کے بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے سیکرٹر ی جنرل محمد عمیر خان کے علاوہ پی پی 146کے امیر زبیرا حمد صدیقی اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان دشمن خفیہ ایجنسی "را" افغانستان میں بیٹھ کر پاکستا ن میں دہشت گردی کروارہی ہے

ے

،دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود پاکستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہاہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں "را"کی دہشت گردی ایک وسیع تر عالمی منصوبے کا حصہ ہے اور اس کا تعلق امریکی "وار آن ٹیرر "سے ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے موثر، مربوط ، حکمت عملی اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن ایجنسیوں کے ایجنڈے کو ناکام بنایا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ یہی پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ہیں جو دینی مدارس سے بھی خوفزدہ ہیں اور وہ زبردستی امن و محبت کے دین کو انسان دشمن قرار دینے پر تلی ہوئی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1