شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کے باعث قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا گیا،مولاناعزیز الرحمن

شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کے باعث قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولنا سید ضیا ء الحسن شاہ ،مولانا عمرحیات مولانا عبدالنعیم نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے کہا ہے کہ امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدۂ ختم نبوت اورناموس رسالتﷺکے تحفظ کے لیے دی ہیں۔شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت ملک عزیز میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت دیا جا چکا ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے ہزاروں کی تعداد میں قادیانی مسلمان ہو چکے ہیں ۔قادیانیت دم توڑ رہی ہے آئے روزمصدقہ اطلاعات ملتی ہیں کہ فلاں علاقے میں اتنے قادیانیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

محبت واطاعت رسولﷺہی مسلمانوں کاقیمتی اثاثہ ہے اور ناموس رسالت کی حفاظت و صیانت مسلمانوں کا خاصہ ہے۔مرزا قادیانی کی تحریروں میں اہانت انبیاء،اورشیطانی الہامات میں تضادات کسی صاحب علم پر مخفی نہیں۔قادیانی ان گستاخانہ عبارات کی وکالت کر کے اپنا حق الخدمت ادا کر رہے ہیں۔علماء کرام نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے مقدس مشن کو فروغ دے کر معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1