تبدیلی کے حامیوں نے سونامی کا رخ ملتان کی طرفموڑ دیا،طلال امجد
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممتاز رہنمااورسماجی شخصیت شیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ تبدیلی کے حامی عوام نے سونامی کارخ ملتان کی طرف موڑدیا عوام آج پھر جھوٹ اورلوٹ کھسوٹ کی سیاست کومستردکردیں گے آج ملتان سے جھرلوسیاست کاجنازہ اٹھ جائے گااورتبدیلی کی سحرطلوع ہوگی حکومت ضمنی الیکشن میں دھونس دھاندلی سے باز رہے جنگلہ بس نے قائداعظم ؒ کے پاکستان کوبھوت بنگلہ بنادیا۔عوام بھوک سے بلک رہے ہیں جبکہ حکومت نے ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی بجائے پیسہ فضول منصوبوں کی تعمیر کے نام پر برباد کر دیا ۔
جو چور اور ڈاکوکئی دہائیوں سے باریاں لے رہے ہیں ان کااحتساب صرف دبنگ عمران خان کرسکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شیخ طلال امجد نے مزید کہا کہ ملتان کے غیور عوام اورکپتان عمران خان کا روحانی،قلبی اورسیاسی رشتہ اٹوٹ ہے نیاپاکستان عوام کے حقوق کانگہبان اوران کی خواہشات کاترجمان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امن، انصاف ،روزگاراورمساوات تحریک انصاف کی سیاست کامحورومرکز ہے۔پاکستان بادشاہت نہیں جمہوریت کیلئے معرض وجودمیں آیا تھا ،عوام کوموروثی سیاست اورشخصیت پرستی کے چنگل سے نکلناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حقیقی آزادی ان کے اپنے اختیار میں ہے ،ووٹ کادرست استعمال ان کے حال کوخوشحال اورمستقبل کومحفوظ بناسکتا ہے۔