چین کے تعاو ن سے توانائی منصوبو ں کیلئے دن رات ایک کردیں گے،اللہ رکھا چودھری

چین کے تعاو ن سے توانائی منصوبو ں کیلئے دن رات ایک کردیں گے،اللہ رکھا چودھری

لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاروں کو فنانسنگ چینی بینک کر رہے ہیں اور اس امر کی ہدایت چینی صدر ،وزیراعظم نے اپنے بینکوں او رمالیاتی اداروں کو دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے لئے 4.5ارب ڈالر کے منصوبے رکھے گئے ہیں جبکہ سندھ کیلئے 9ارب ڈالر کے منصوبے رکھے گئے ہیں لیکن ہمیں خوشی ہے کیونکہ اس سے قومی وحدت او ربھائی چارہ بڑھے گاچین کے تعاون سے توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے کیونکہ توانائی ہوگی تو ہماری صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہوگا ،کھیت ہرے بھرے ہوں گے ، زراعت ترقی کرے گی۔ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی،روز گا ر کے لا کھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ امپورٹ و ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، غربت میں کمی آئے گی اور ہم اپنے ہمسایہ ملک سے معاشی میدان میں مقابلے کے قابل ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1