بجلی بحران کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں،میاں عرفان

بجلی بحران کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہبجلی کے بحران ختم کرنے کے لئے ہر سطح پراقدامات کررہے ہیں اس بحران سے معیشت، ہر گھر، ہر دکان، ہر کارخانہ، ہر شاہراہ متاثر ہے۔ شمسی بجلی گھر کا منصوبہ انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے اور چین کی کمپنی جس نے اس منصوبے کیلئے سب سے کم بولی دی، ہم نے ان کے ساتھ بات چیت کرکے 2 ارب روپے مزید کم کرائے جس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور نہ قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔ چینی کمپنی نے اس منصوبے کی لاگت میں 2 ارب روپے کا ڈسکاؤنٹ دیا ہے جو پاک چین دوستی کی ایک اور عمدہ مثال ہے۔ یہ منصوبہ اعلیٰ معیار اور شفافیت کا شاہکار ہے۔ جرمن کنسلٹنٹ نے ایک ایک سولر پینل کو پرکھا ہے اس منصوبے کا دنیا کے کسی بھی سولر منصوبے سے مقابلہ کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی جہاں سورج نہیں نکلتا وہاں 30 ہزار میگاواٹ بجلی سولر سے بنائی جا رہی ہے اور پاکستان میں جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں سولر سے بجلی پیدا کرنے کا یہ پہلا اور منفرد منصوبہ مکمل ہوا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1