دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلافکریک ڈاؤن کیا جائے،پروفیسر لیاقت صدیقی

دہشتگردی میں ملوث مدارس کے خلافکریک ڈاؤن کیا جائے،پروفیسر لیاقت صدیقی

لاہور(پ۔ر)دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائے۔اختلاف رائے کے نام پرگلے کاٹنے کی روایت اسلامی تعلیمات کے منافی ہے امن کے نام دہشتگردی اورتبلیغ کے نام تخریب کاری ناقابل برداشت ہے قوم قتل وغارت کیخلاف متحدہوجائے ان خیالات کااظہارنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسرلیاقت علی صدیقی اورمرکزی جنرل سیکرٹری پیرسید شہباز احمدسیفی نے گزشتہ روز نعیمین سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ’’را‘‘کی پاکستان میں مداخلت کامسئلہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے بھارت کاخطے میں منفی کردار کسی سے ڈھکاچھپانہیں

ہے رواں صدی میں جہاد کے نام فساد فی الارض برپا کیا جارہاہے اسلام امن اورسلامتی کادین ہے،بندوق کے زورپر کسی پر اپنانظریہ مسلط نہیں کیا جاسکتا۔دعوت وتبلیغ کیلئے اسوۂ ر سول ؐ سے رہنمائی لی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1