پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے والے وفاق کے دشمن ہیں،اشرفبھٹی

پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے والے وفاق کے دشمن ہیں،اشرفبھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سابق صدرمملکت آصف علی زرداری سیاست میں سب کے استاد ہیں،بڑے بڑے سیاستدانوں نے ان سے سیاست سیکھی ہے۔ سابق صدرمملکت آصف علی زرداری اقتدارمیں ہوں یااپوزیشن میں وہ آبرومندانہ اورجرآتمندانہ سیاست کرتے ہیں۔دبنگ آصف علی زرداری دوٹوک بات کرتے ہیں اورکسی سے مرعوب نہیں ہوتے۔وہ قومی مفاہمت کے حامی ہیں انہیں حکمرانوں کی طرح منافقت نہیں آتی ۔ پیپلزپارٹی کودیوار سے لگانیوالے وفاق اورفیڈریشن کے دشمن ہیں ،ملک جذباتی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔پیپلزپارٹی نے دوطاقتورآمروں کامقابلہ اورانہیں ناک آؤٹ کیا ،جیالے ہرامتحان کیلئے تیار ہیں۔سچائی کڑوی ہوتی ہے ،کوڑے اورکال کوٹھڑیاں ہمیں صدائے حق بلندکرنے سے نہیں روک سکتیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1