پاکستان میں انسانی حقوق کی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے،ابو ہاشمی

پاکستان میں انسانی حقوق کی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے،ابو ہاشمی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے رہنما ابوہاشمی کی رہائش گاہ پر انسانی حقوق کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی تقریب میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، ابو ہاشمی ، شبانہ اظہر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی آگاہی نہ ہونے کے برابر ہے غریب اور پسماندہ علاقوں میں اس کی شرح بہت زیادہ ہے انسانی حقوق کی آگاہی نہ ہونے سے غریب ،ان پڑھ اور دیگرطبقات کے لوگ ٹھوکر یں کھانے پر مجبور ہیں۔ 1973 ؁ء کے آئین میں عوام کے حقوق اور فرائض کو واضع کر دیا گیا ہے، اور آئین کے تحت عام آدمی کو صحت، تعلیم ، روزگار ، جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، تحریر و تقریر کی آزادی اور اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا بھی انسانی حقوق میں شامل ہیں۔ لیکن پاکستان میں بیوروکریسی اور افسر شاہی نے ہمیشہ غریب عوام کا استحصال کیا ہے، آج جتنی ضرورت انسانی حقوق کی آگاہی کی ہے شاید کسی دورمیں نہ رہی ہو۔ میڈیا اور حکومت کا فرض ہے کہ آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی آگاہی کے لیے مہم چلائے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعلیمی نصاب میں بنیادی انسانی حقوق کے نصاب کو شامل کرے، تاکہ معاشرہ میں استحصال کا خاتمہ ہو، نام نہاد ادارے انسانی حقوق کے نام پر کروڑوں کے فنڈہڑپ کر رہے ہیں۔ پوش علاقوں کی چند ماڈرن خواتین فائیوسٹار ہوٹلوں میں انسانی حقوق کے لیے سیمینارکرواکر بری ذمہ ہو جاتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1