خادم پنجاب کے منصوبوں نے دیہاتوں کی کایا پلٹ دی،میاں ذوالفقار راٹھور

خادم پنجاب کے منصوبوں نے دیہاتوں کی کایا پلٹ دی،میاں ذوالفقار راٹھور

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے نائب صدراورچیئرمین پی ایچ اے واہگہ ٹاؤن و عزیزبھٹی ٹاؤن میاں ذوالفقارحسین راٹھورنے کہا ہے کہ خادم عوام میاں شہبازشریف نے تعمیروترقی کے زورپر شہروں اوردیہاتوں کی کایاپلٹ دی ماضی میں پرویز الٰہی نے لاہورسمیت کئی اہم شہروں کوبدترین سیاسی تعصب کانشانہ بنایااوران کاترقیاتی فنڈ ہڑپ کرلیا جبکہ خادم عوام میاں شہبازشریف نے اپنے دوسرے دورمیں دستیاب وسائل کی ایک ایک پائی عوام کے قدموں پرنچھاورکردی ۔

انہوں نے لاہور کی طرح پنجاب کے ہرشہر اور گاؤں کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کردیا دانش سکولوں کا قیام میاں شہبازشریف کی تعلیم دوستی کاآئینہ دار ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1