زمبابوے کے کھلاڑی سفیروں کا کردار ادا کرینگے،اکمل باری

زمبابوے کے کھلاڑی سفیروں کا کردار ادا کرینگے،اکمل باری

لاہور( پ ر)مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،زمباوے کی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب خود نگرانی کررہے ہیں،زمبابوے کے کھلاڑی سفیروں کا کردار ادا کرینگے،دیگر ممالک کی ٹیمیں بھی جلد پاکستان آئیں گی،اکمل خان باری کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم پر گورنر راج کے دور میں حملہ ہوا

جس سے ملک کو شدید نقصان پہنچا اس کی واقع کی سخت مذمت کرتے ہیں ،پاکستان میں سات سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے یہ دنیا کیلئے اچھا پیغام ثابت ہوگا،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوششوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے حکومت نے دہشتگردی پر قابوپا لیا ہے یہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1