وزیر اعلیٰ نے جھنگ میں یونیورسٹی کا اعلان کر کے ایک اور وعدہ پورا کر دیا،راشدہ شیخ

وزیر اعلیٰ نے جھنگ میں یونیورسٹی کا اعلان کر کے ایک اور وعدہ پورا کر ...

لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرکے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پوراکردیاعوام کا ہرمطالبہ پوراکروں گی ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپنے حلقہ کے مسائل حل کے لئے دن رات کام کررہی ہوں عوام کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے جب تک اپنے حلقہ کا ہر مسئلہ حل نہیں کرلوں گی چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔

عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر پورا اتروں گی جھنگ یونیورسٹی کے قیام سے یہاں تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور طالب علموں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے دور درازعلاقوں میں نہیں جانا پڑے گا شعبہ تعلیم میں ترقی کئے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے دانش سکول قائم کرکے بے وسلیہ طالب علموں کو تعلیم حاسل کرنے کا سنہرا موقع فراہم کیا ہے ۔ذہین اورقابل طالب علموں کے لئے دانش سکولوں کا قیام بہت بڑی سہولت ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1