بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی بڑی کامیابی ہے،عبدالکریم آسی

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بحالی بڑی کامیابی ہے،عبدالکریم آسی

لاہور (پ ر)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالکریم خان آسی نے کہا ہے کہ بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کا افتتاح بڑی کامیابی ہے ،قلیل عرصے میں اور کم لاگت کر منصوبے کو مکمل کیا گیا ،وزیر اعظم نواز شریف مبارک بات کے مستحق ہیں،حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو جدید اور معیاری طرز کا بنایا جائے،ملک کو دیگر بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا،ایک بیان میں عبدالکریم خان آسی نے کہا چھ ماہ کے کم ترین عرصے میں اتنے بڑے منصوبے کی تکمیل وہ بھی صرف 46لاکھ میں مکمل ہوئی ہے یہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ،مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت وہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے جن کو نامکمل چھوڑا گیا تھا ،اسی طرح پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1