لیبیا کا انسانی اسمگلروں کے خلاف عسکری کاروائی کا یورپی منصوبہ مسترد

لیبیا کا انسانی اسمگلروں کے خلاف عسکری کاروائی کا یورپی منصوبہ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

طرابلس (اے پی پی) لبییا کی حکومت نے انسانی اسمگلروں کے خلاف عسکری کارروائی کے یورپی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق یورپی یونین کا ساحلی علاقوں میں کارروائی کا یہ منصوبہ ملکی خود مختاری کے خلاف ہے اور کسی صورت قابل قبول نہیں۔ترجمان نے کہا کہ لیبیا کی حکومت پناہ گزینوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ یورپی یونین نے اس سلسلے میں تین مرحلوں پر مشتمل اپنا ایک منصوبہ متعارف کرایا تھا، جس میں بحیرہ روم میں نگرانی کو بہتر بنانے، مشتبہ کشتیوں کی تلاشی لینے اور وقت پڑنے پر لیبیا کے ساحلی علاقوں میں عسکری کارروائی کرنا بھی شامل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -