چین:’لین زو‘ شہرمیں ریت کے طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم

چین:’لین زو‘ شہرمیں ریت کے طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم

بیجنگ(آن لائن)چین کے شہر ’لین زو‘ میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، حدِ نگاہ متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لین زو میں طوفان کے باعث فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ متاثرہ علاقوں میں حدِنگاہ کم ہوگئی اور آسمان زرد رنگ کاہوگیا، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال دو دن جاری رہے گی اور بارش کا بھی امکان ہے۔

مزید : عالمی منظر