بھارتی ریاست راجستھان میں آندھی سے 13ہلاک ،50زخمی

بھارتی ریاست راجستھان میں آندھی سے 13ہلاک ،50زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راجستھان (آن لائن) بھا رت کی مغربی ریاست راجستھان میں منگل کو تیز ہواؤں اور دھول بھری آندھی کے سبب کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ تقریبا 50 افراد زخمی ہو گئے۔ حکا م کے مطا بق تقریبا 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے اثرات سے سب سے زیادہ نقصان بیکانیر اور بھرت پور شہروں میں ہوا ہے۔راجستھان پولیس کے مطابق آندھی کی وجہ سے بھرت پور میں چار، دھولپور، جے پور، بیکانیر اور سوآ مادھوپر میں دو دو لوگوں کی موت ہو گئی۔انھوں نے کہا کہ ان اضلاع میں تقریبا 50 افراد زخمی بھی ہو گئے۔تیز ہواؤں کے اثرات سے راجستھان کے کئی شہروں میں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ہوائیں اتنی تیز تھیں کہ ٹرانسفارمر بھی زمین پر آ گرے۔ بیکانیر میں کم سے کم ایک ہزار بجلی کے کھمبے گر گئے اور کچے گھروں کی چھتوں سے چھپر اور ٹین کی چھتیں نیچے گر گئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی راجستھان میں مغربی دباؤ کی وجہ سے یہ آندھی اٹھی تھی۔ریاستی دارالحکومت جے پور میں 76 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ ریاست کے بعض علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ تھی۔ بعض مقامات پر بارش کے ساتھ اولے بھی پڑے۔ریاستی حکومت نے آندھی کے سبب حادثوں میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے لواحقین کے لیے چار، چار لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔آندھی سے معمول کا ٹریفک متاثر ہو کر رہ گیا اور بعض شہروں میں بجلی بھی معطل ہو گئی۔آندھی کے بعد ہونے والی ہلکی بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے اور اس سے راجستھان کے علاوہ دہلی، ہریانہ اور مغربی اتر پردیش میں گرمی سے راحت ملی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -