ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز ٗ2016 ء میں منظرعام پرہونگی

ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز ٗ2016 ء میں منظرعام پرہونگی

نیویارک(این این آئی)سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی55 ہزار صفحات پر مشتمل متنازع ای میلز جنوری 2016 میں عوام کے سامنے پیش کی جائینگی ۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق گزشتہ دسمبر خبروں کا موضوع بنی رہنے والی ہلیری کلنٹن کی متنازع ای میلز اب عوام کے سامنے لائی جائینگی۔سابق وزیر خارجہ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے آفیشل میلز کی تھیں،ان کے اس عمل پر سخت تنقید کی گئی محکمہ خارجہ کی جانب سے ان ای میلز پر نظرثانی اس سال مکمل کر لی جائیگی۔ ہلیری کلنٹن ان دنوں اپنی صدارتی مہم میں مصروف ہیں، انہوں نے کہاکہ تمام ای میلز محکمہ خارجہ کو دے دی ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ ہیلری نے اس میں سے کچھ مواد ضائع کردیا ۔

مزید : عالمی منظر