شہدا ئے کشمیر کے نقش قدم پر چلتے ہوے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی

شہدا ئے کشمیر کے نقش قدم پر چلتے ہوے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی ...

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند قیادت نے کہا ہے کہ شہدا ئے کشمیر کے نقش قدم پر چلتے ہوے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔لبریشن فرنٹ ،نیشنل فرنٹ ،ڈیموکریٹک لبریشن پارٹی اور،پیپلز پولیٹیکل پارٹی نے میرواعظ مولوی محمد فاروق،خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کی برسیوں پر آزادی کی جدوجہد مین ان نکی خدمات اور قربانیوں کو سراہا ہے ۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ یہ وہ قائد تھے جنہوں نے تاریخ کے ہر دور میں مردانہ وار حالات کا مقابلہ کیا اور مسئلہ جموں کشمیر کو حل کرنے کی کاوشیں کیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لبریشن فرنٹ کو جس مدد و اعانت سے نوازا ہے ہم اسے کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرسکتے۔انہوں نے مزید کہاکہ ان لیڈران کی شہادت خود ایک بڑا نقصان ہے۔فرنٹ کے مطابق دونوں قائدین ایک اعلی پایہ کے مقرر اور مدبرسیاست دان تھے جنہوں نے تاریخ کے مختلف ادوار میں کشمیر مسئلے کو زندہ رکھا اور اپنی گوناگوں صلاحیتوں سے کشمیریوں کی ہر سطح پر قیادت کی۔ نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان نے بتایا کہ جد وجہد آزادی کی راہ میں کشمیریوں نے اتنی عظیم قربانیاں پیش کی ہیں کہ دنیائے مزاحمت میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب ان عظیم قربانیوں کی حفاظت کا مرحلہ درپیش ہے اس لئے پوری قوم کو اپنے شہداکی قربانیوں کی حفاظت کا خیال رکھنا چاہئے۔

۔ڈیموکریٹک لبریشن پارٹی نے مرحوم میرواعظ مولوی فاروق اورمرحوم خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسیوں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پارٹی چیئرمین ہاشم قریشی نے کہا کہ دونوں قائدین نے رواں تحریک آزادی کے ساتھ ساتھ دینی اور سماجی سطحوں پر ناقابل فراموش اپنی خدمات انجام دی اور تاریخ کشمیر میں دونوں قائدین کے کلیدی رول کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ قریشی نے کہا کہ نااتفاقی کی وجہ سے تحریک آزادی کے دشمن ہماری منزل کو کھٹن اور عوام کو تحریک سے دور لیجانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔پیپلز پولیٹکل فرنٹ کے ترجمان کی طرف سے اخبارات کے نام ایک بیان میں کہا ہے کہ فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل کی صدارت میں ہفتہ شہادت کی مناسبت سے ایک پر وقار دعائیہ مجلس کا انعقاد ہوا۔ جملہ شہداکشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مصدق عادل نے فرنٹ سے وابستہ تمام کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہفتہ شہادت کے حوالے سے ہورہے منعقدہ پروگاموں میں بڑچڑ کر حصہ لیں خاصکر21 مئی کو مزارِ شہداعیدگاہ پر حاضری کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے مستعد رہیں۔مجلس کا اختتام شہداکے حق میں دعاسے ہوا۔ادھر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے نیز 21 مئی کو وکلاسے عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ دریں اثنا شہر خاص ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر نذیر احمد شاہ نے مرحوم مولانا فاروق کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر