شوپیاں میں جھڑپ کے نتیجے میں 2فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں

شوپیاں میں جھڑپ کے نتیجے میں 2فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے جنوبی قصبے شوپیاں میں جھڑپ کے نتیجے میں 2فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شوپیاں کے ہف شیرمال گاں کے لون پورہ محلہ میں گزشتہ روز بھارتی فوج نے اچانک محاصرہ کیا جس کے دوران وہاں موجود عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دوفوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ فوج نے اس پورے علاقے کو محاصرہ میں لیا ہے جس کے نتیجے لوگ اپنے گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گے ہیں ۔علاقے میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر