کینسرکا شکاربچوں سے یکجہتی،سینکڑوں فلسطینیوں نے سرمنڈوا دئیے

کینسرکا شکاربچوں سے یکجہتی،سینکڑوں فلسطینیوں نے سرمنڈوا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (این این آئی) فلسطین میں کینسرکے موذی مر میں مبتلا بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیلئے سیکڑوں فلسطینیوں نے اپنے سرمنڈا دئیے۔مقامی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے دوسروں کے بارے میں بھی سوچیے کے عنوان سے ایک مہم چلائی گئی اس مہم کے تحت کینسر کے مرض کا کار بچوں کے ساتھ ہمدردی کے لیے نوجوان اپنے سرمنڈوا رہے ہیں۔ وسطی غزہ میں عبدالعزیز الرنتیسی اسپتال کے گراؤنڈ میں ایک میلے کا سماں رہا جہاں دن بھر حجام حضرات نوجوانوں کے سرمنڈاتے رہے۔سرمنڈوانے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام سے کینسرکے مریضوں کی بیماری میں کوئی آفاقہ آئے یا نہ آئے لیکن وہ اس طرح کرکے فلسطینی قوم اور عالمی برادری کی توجہ ان مجبور بچوں کی پریشانی کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جو اس وقت غزہ کی پٹی میں کینسر کے باعث سسک سسک کر جانیں دے رہے ہیں اوراسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی ناکہ بندی کے باعث ان کا علاج نہیں ہو پا رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -