یونان مالیاتی معاہدے کو جلدحتمی شکل دے،جرمن چانسلر

یونان مالیاتی معاہدے کو جلدحتمی شکل دے،جرمن چانسلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے یونان کو اپنے مالیاتی امور میں بہتری کے لیے یورپی مالیاتی پارٹنرز کے ساتھ معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا ہے۔ برلن میں ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے کہا کہ یونان اور یورپی پارٹنرز کے ساتھ جاری مذاکرات میں تیزی لاتے ہوئے قابل ذکر پیشرفت کی کوشش کرنا چاہیے تاکہ ایتھنز حکومت دیوالیہ ہونے سے بچ جائے۔ یورپی رہنما اور یونان کی نئی حکومت گزشتہ 4 ماہ سے مالیاتی پیکج پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔ ان مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں یونان یورو زون سے خارج بھی ہو سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -