آنکھوں کی حفاظت

آنکھوں کی حفاظت

ٹویز کس طرح کیا جائے

خوبصورت بھنوؤں کے لئے ان کی شکل کے علاوہ لمبائی پر بھی نظر رکھی جاتی ہے، اس کے لئے آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں کہاں سے شروع کرنا ہے اور کہاں پر انہیں ختم کرنا ہے، سیدھے کھڑے ہو کر آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھیں۔ اس کے بعد ایک برش یا بچوں کے پرانے نرم ٹوتھ برش کی مدد سے بھنوؤں کو سیدھا اوپر کی جانب سویپ کریں تاکہ ان میں موجود گندگی دور ہو جائے، پھر برش کر کے دوبارہ انہیں اصلی حالت میں لے آئیں۔ بھنوؤں میں غیرضروری بالوں کو صاف کرنے کے لئے موچنی (ٹویزر) یا دھاگے سے کام لیں، تھریڈنگ کے لئے بنایا گیا عام پتلا دھاگہ انگلیوں کی گرپ میں نہیں آتا، لہٰذا تھریڈنگ مزید مشکل اور تکلیف دہ ہو جاتی ہے، اگر آپ اپنی بھنوؤں کو گھر پر خود ہی خوبصورت شکل دینے کی خواہشمند ہیں تو عمدہ قسم کی موچنی سے کام لیں جس کے کنارے بیضوی ہوں اور وہ بالوں کو مضبوطی سے پکڑ سکتی ہو، اس کے لئے دونوں نوکدار حصوں کو جب ملائیں تو اس میں کوئی روزن (سوراخ) نہ ہو ، موچنی سے نوچنے والے بالوں کو اس کی جڑ کے پاس سے پکڑ لیں اور پھر ایک فوری تیز جھٹکے کے ساتھ اسے باہر کی طرف کھینچ لیں۔ اس دوران دوسرے ہاتھ سے اطراف کی جلد کو کھینچ کر رکھیں، بال کو کسی دوسرے زاویہ سے نوچنے پر وہ جلد کے پاس سے ٹوٹ جاتا ہے اور پھر بہت جلد دوبارہ دوسرا بال نکل آتا ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح بالوں کے غدود کو نقصان پہنچنے کا بھی احتمال رہتا ہے اور پھر بال آڑے ترچھے بھی نکلنے لگتے ہیں۔ بھنوؤں کو شکل دیتے وقت پہلے ان کے نچلے حصے پر بے ترتیبی سے پھیلے ہوئے بالوں کو نوچیں، تاکہ بھنوؤں کی ایک واضح لائن نظر آنے لگے، کیونکہ بھنوؤں کے نچلے حصے میں اگے ہوئے بال آپ کی آنکھوں کو چھوٹا بنا دیتے ہیں۔ بھنوؤں کی ٹاپ لائن دیں گے اور ان کے اگنے کی رفتار بھی سست پڑجائے گی۔ دونوں بھنوؤں کے درمیانی حصے کے بالوں کو یا تو نوچ کر دور کردیں یا ان کو مناسب شکل دے کر بھنوؤں کے بیرونی خدوخال درست کریں، غیر ہموار بالوں کو ہاتھ سے نوچ کر دور کر دیں یا ان کو مناسب شکل دے کر بھنوؤں کے بیرونی خدوخال درست کریں۔ غیرہموار بالوں کو کاٹنے کے لئے چھوٹی قینچی استعمال کریں، کیونکہ انہیں نوچنے سے درمیان میں خلا آنے لگے گا۔ ٹویزنگ کے بعد بھنوؤں کو برش کر کے واپس ان کی شیپ میں لے آئیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ آپ کیا کر رہی ہیں، اس طرح ٹویزنگ کے درمیان بار بار چیک کرنے سے آپ کو ضرورت سے زیادہ بال نوچنے کی پڑتال میں مدد مل سکتی ہے۔ آخر میں بھنوؤں کو مناسب شکل میں لانے کے لئے ان پر برش کریں۔ اس کے لئے آئی برو برش یا پرانا ٹوتھ برش استعمال کریں، ہلکے ٹونر سے انہیں پونچھیں اور پھر جلد کو چکنا بنانے کے لئے موسچرائز لگائیں، بھنوئیں بنانے کے فوراً بعد میک اپ سے گریز کریں، برش کرتے وقت بھنوؤں کو پہلے اوپر کی سمت اور پھر دائیں بائیں برش کریں یا تاکہ ان کی قدرتی لائن نمایاں ہوجائے۔ مڑے ہوئے اور گھنگھریالے بالوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پٹرولیم جیلی استعمال کریں پھر جیلی لگائیں یا پھر بھنوؤں پر ہیئر اسپرے کردیں اور پھر برش کر کے انہیں صاف کریں۔ ***

مزید : ایڈیشن 2