کچن کارنر

کچن کارنر

آم کی چٹنی

اشیاء:

کچے آم کا گودا: 250گرام

زیرہ: 2گرام

لونگ: 1گرام

مرچ: 3گرام

ادرک: 15گرام

پودینہ: 6گرام

نمک : حسب ضرورت

چینی: 8گرام

ترکیب:

*۔۔۔سب چیزوں کو باریک پیس کر آموں کے گودے میں ملا دیں اور چینی ملا دیں۔

اشیاء:

کچے آم کا گودا: 250گرام

چینی: 125گرام

دھنیا: 20گرام

لونگ ، الائچی: 2،2گرام

ترکیب:

*۔۔۔سب اشیاء کو باریک پیش کر گودے میں ملا دیں۔

انار دانہ کی چٹنی

اشیاء:

انار دانہ: 125گرام

پودینہ: آدھی گٹھی

ہرا دھنیا: تھوڑا سا

آلوچہ: 60گرام

املی: 30گرام

پیاز: 250گرام

سرخ مولی : ایک گٹھی

ٹماٹر: 250گرام

سرخ مرچ: 10گرام

کالی مرچ: 2عدد

نمک: حسب ذائقہ

ترکیب:

انار دانہ صاف کر لیں۔ دھنیے کی ڈنڈیاں الگ کر لیں، املی پانی میں بھگو دیں، انار دانے کو باریک پیسیں۔ پھر اس میں ہرا دھنیہ اور پیاز ملا کر پیسیں اور اس مرکب میں آلوچہ، املی کا گودا، نمک اور مرچیں ملا کر سب چیزوں کو مکس کر لیں۔

کھوپرے کی چٹنی

ترکیب:

60گرام گوپرے کو بھون لیں۔ تین سرخ مرچیں بھی بھونیں اُن کو ملا کر املی ڈال کر پیس لیں۔ اس میں تھوڑی پیاز ڈال کر آہستہ آہستہ کوٹ لیں، چٹنی تیار ہے۔

تل کی چٹنی

ترکیب:

60گرام تل توے پر بون کر دو عدد سرخ مرچ کے ساتھ پیس لیں پھر اس مرکب میں 30گرام املی کے بیج پیس کر مع نمک اور پودینہ حسب ذائقہ پیس کر ملا لیجئے۔

پپیتے کی چٹنی

ترکیب:

ایک کچا پپیتا اُبال کر رکھ لیں۔30گرام املی، سوکھی میتھی،رائی، کالا زیرہ، سونف ، سرخ مرچ، نمک اور کشمکش سب کو پیس کر30گرام تیل میں بھون کر اس میں اُبلا ہوا پپیتا ملائیں اور پکا لیں۔ چٹنی تیار ہے

ٹماٹر کی چٹنی

اشیاء:

ٹماٹر: 1000گرام

چینی: 500گرام

سفید املی: 90گرام

سرخ مرچ: حسب ذائقہ

میٹھا سرخ رنگ: معمولی سا

پوٹاشیم میٹھا بائی سلفائٹ:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 125گرام

ترکیب:

سفید املی کو شیشے کے ایک پیالے میں 250گرام پانی میں ڈال کر بھگو دیں اور ٹماٹروں کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں پھر کھلے منہ کی پتیلی میں پانی بھر کر اس پر موٹی ململ کا کپڑا اس طرح باندھ دیں کہ پانی کو نہ چھو سکے پھر اس کپڑے پر دھلے ہوئے صاف ٹماٹر رکھ کر اوپر سے ڈھانپ دیں اور پتیلے کو چولہے پر رکھ دیں۔ بھاپ لگنے سے ٹماٹروں کا چھلکا پھٹ جائے تو اُتار لیں اور ٹماٹر نکال کر احتیاط سے چھلکا اتار لیں، ٹماٹروں کے گودے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کسی موٹے کپڑے سے چھان لیں تاکہ بیج اور موٹا گودا علیحدہ ہو جائے ۔ بعد ازاں بھیگی ہوئی ملی کو ہاتھ سے مل کر چھان لیں اور اس میں چینی ڈال کر خوب حل کر لیں۔

***

مزید : ایڈیشن 2