اقتصادی راہداری اور صوبوں کے تحفظات

اقتصادی راہداری اور صوبوں کے تحفظات

(محمد اصغر اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ)

مکرمی!اقتصادی راہداری منصوبے پر صوبوں کے تحفظات کے بارے میں خبریں چھپ رہی ہیں۔ حالانکہ حکومت بارہا باور کرواچکی ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس سے تمام صوبوں کے عوام فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اقتصادی راہداری منصوبے پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کے لئے گزشتہ دنوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ایک کانفرنس بھی بلائی ۔ منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے شرکاء کوتفصیل کے ساتھ اس منصوبہ کے بارے میں بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ دراصل پاکستان کے دشمن یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں 46ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری آئے۔ اس لئے وہ اس منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ یہ منصوبہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے اور پاکستان کا مستقبل اس سے جڑا ہوا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ تحمل مزاجی کے ساتھ ساتھ صوبوں کے تحفظات کو دور کرے تاکہ مختلف فیزمیں مکمل ہونے والا یہ بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔ سیاسی قائدین کو بھی سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر اس منصوبے کے بارے میں مثبت سوچ کوفروغ دینا چاہئے ۔(محمد ضیاء آفتاب ،لاہور)

مزید : اداریہ