چوکیداروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

چوکیداروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

مکرمی!حقوق سے مراد وہ تمام اوامر ہیں جن کا پورا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ حقوق دو طرح کے ہیں۔ 1۔ حقوق اللہ۔2۔ حقوق العباد۔ جہاں تک حقوق اللہ کا تعلق ہے اللہ اپنے حقوق جس شخص کے چاہے گا بخش دے گا، لیکن انسانوں کے حقوق سے غفلت اللہ اس وقت تک معاف نہیں فرمائے گا جب تک دوسرا انسان خود معاف نہ کردے۔ آج ہر باشعور انسان جانتا ہے کہ ایک چوکیدار کس طرح گزر بسر کرتا ہے۔ جبکہ اس کی نوکری نہایت مشکل اور کٹھن ہے۔ بعض اوقات یہ اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ آج تک ایسے کتنے ہی چوکیدار ہیں جو چوروں کی گولی کا نشانہ بنے اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ حکومت کی طرف سے انہیں کوئی مراعات نہیں ملتیں۔ حالانکہ اللہ کے بعد یہ ہمارے محافظ ہیں ان کی شب وروز کی انتھک محنت کو یوں نظرانداز نہ کیا جائے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ اہل محلہ کو بھی ان جرأت مندافراد کی قدر و قیمت کو سمجھنا چاہئے اور ان کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہئے۔ اس طرح ان کے حقوق کو پورا کیا جائے جو ہم سب کا فرض ہے۔ (حراتنویر، لاہور )

مزید : اداریہ