تحریک انصاف کے کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنیکی تقریب آج ہو گی
لاہور (پ ر)تحریک انصاف لاہو رکی طرف سے پارٹی کارکنوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب21مئی بروز جمعرات آج سہہ پہر5بجے ایوان اقبال میں منعقد ہوگی جہاں سابق گورنر اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر چوہدری محمد سرور مہمان خصوصی ہونگے جہاں نمایا ں کارکردگی والے ہر شعبے سے ان کارکنوں کو تعریفی اسناد دی جائینگی جنہوں نے 14اگست کے لانگ مارچ، اسلام آبادکے 126روزہ دھرنے اور 15دسمبر کی لاہور کی شٹ ڈاؤن کال میں فعال طور پر کام کیاپی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں بتایا کہ پارٹی کارکن ہمارا اصل سرمایہ ہیں جن کو عزت دینے کے لیے یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ایوان اقبال میں پارٹی کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کیا جارہا ہے جب کہ خواتین ورکرز کے لیے علیحدہ تقریب انکی رہائش گا ہ پر منعقد ہوگی جہاں ریحام خان تعریفی اسناد تقسیم کرینگی واضح رہے کہ ریحام خان 23مئی بروز ہفتہ لاہور میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یتیم بچیوں کے لیے قائم "اپناگھر"کا دورہ کرینگی جس کے بعد انکے اعزاز میں ضلعی صدر پی ٹی آئی عبدالعلیم خان عشائیہ دینگے۔ 21مئی کی تقریب کے لیے تمام ٹاؤنزاور شعبہ جات کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ، عمران ٹائیگرو ٹائیگرس فورس ،پی ٹی آئی لائر ز ونگ، ٹریڈرز ونگ، ٹیچر ز ونگ، سپورٹس ونگ ، یوتھ ونگ اور دیگر شعبے شامل ہیں ۔