لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کے دورانیہ میں اضافہ

لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کے دورانیہ میں اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال مزید بڑھ گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر بجلی کی بندش کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ انڈسٹریز کے لئے بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا جس کے باعث انڈسٹریز نے اپنی ایک اور شفٹ بند کر دی جس سے لاکھوں افراد مزید بے روز گار ہو گئے ۔بار بار لوڈ شیڈنگ سے بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہو گئی ۔ شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت سے لوگوں کو شدید بلبلا اٹھے ۔ کئی شہروں میں لوگ سڑکوں پر آ گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے باعث ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے ۔ انڈسٹریز کے لئے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں 10گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ مرمت کے نام پر تمام سب ڈویژنوں میں تین تین فیڈرز کئی گھنٹے کے لئے بند رکھے گئے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 17100 میگا واٹ جبکہ پیداوار 10470 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6630 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید : علاقائی