جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مکمل چھان بین کے بعدفیصلہ دیا، رانا ثنا اللہ

جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مکمل چھان بین کے بعدفیصلہ دیا، رانا ثنا اللہ

لاہور (آئی این پی) پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی مکمل چھان بین کر کے فیصلہ دیا، عوامی تحریک کو شک ہے تو اللہ کے گھر میں بیٹھ قرآن پاک کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرلیتے ہیں۔ بدھ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ اور عوامی تحریک کے رہنماؤں کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کر کے فیصلہ دیا، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ سچ سامنے آگیا، اب اگر عوامی تحریک کو شک ہے تو اللہ کے گھر میں بیٹھ قرآن پاک کوسامنے رکھ کر اپنا اپنا موقف پیش کر کے فیصلہ کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ گواہ ہے مجھے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو معاملے کی کوئی خبر نہیں تھی۔

مزید : علاقائی