جے ایس بینک لمیٹڈ کے زیر اہتمام کراچی کو درپیش مسائل بارے سیمینار

جے ایس بینک لمیٹڈ کے زیر اہتمام کراچی کو درپیش مسائل بارے سیمینار

کراچی (اکنامک رپورٹر) جے ایس بینک لمیٹڈ جے ایس گلوبل اور المنائی ایسوسی ایشن آف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں شہر کراچی کو درپیش مسائل کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں کراچی کے لوگوں کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا ۔اس سیمینار کے مختلف سیشنز میں کراچی کو درپیش امن و امان کے مسائل اور قانون کے نفاذ سے ان پر قابو پانے پر زور دیا گیا جس کا مقصد کراچی میں امن و امان کی صورت حال کو دوبارہ بہتر بناناہے ۔اے اے این کے چیپٹر ہیڈ عمران حلیم شیخ نے اپنی تقریر سے سیمینار کا آغاز کیا ۔انہوں نے کراچی کے حالیہ مسائل کی نشاندہی کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا ذکر کیا جن سے کراچی کو درپیش خطرات پر قابو پایاجاسکتا ہے اور اس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں مدد ملے گی ۔تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بھی زیر تبصرہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔سیمینار کے پہلے سیشن میں کراچی میں قیام امن اور سکیورٹی کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا جس میں شیری رحمن ،ڈاکٹرشعیب سڈل اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)طارق وسیم غازی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔جبکہ دوسرے سیشن میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)معین الدین حیدر اور شکیب قریشی نے اپنا نقطہ نظر پیش کیے ۔جے ایس بینک اپنی بہترین انتظامیہ کے بل بوتے پر ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والا بینک بن چکا ہے ۔بینک کی ملک کے 122شہروں میں 238شاخیں ہیں ۔

مزید : علاقائی