اہل حق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پاک فوج کیساتھ کھڑ ے رہیں گے ،:سنی اتحاد کونسل

اہل حق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پاک فوج کیساتھ کھڑ ے رہیں گے ،:سنی اتحاد کونسل

 لاہور( نمائندہ خصوصی).سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اہل حق آخری دہشتگرد کی موت تک پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔حکومت محب وطن اہلسنّت کو دیوار کے ساتھ لگانے سے باز رہے۔اپنی جانوں پر کھیل کر حقوق اہلسنّت کا تحفظ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنّت جامعہ رضویہ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور محدث اعظم مولانا سردار احمد اور صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے عرس کے موقع پر ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری ، قومی اسمبلی کے سابق رکن صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ، سنی تحریک کے صدر صاحبزادہ بلال سلیم قادری ، پیر میاں محمد حنفی سیفی،مفتی محمد حسیب قادری ، محمد نواز کھرل و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر جامعہ رضویہ کے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کی دستار بندی بھی کی گئی ۔ جلسہ و عرس میں ملک بھر سے ہزاروں علماء و مشائخ نے شرکت کی ۔سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اہلسنّت کبھی بندوق نہیں اٹھائیں گے۔پنجاب حکومت کو اہلسنّت دشمنی مہنگی پڑے گی ۔ہماری منزل انقلاب نظام مصطفی ؐہے۔حکومت میں بیٹھے کالعد م تنظیموں کے سرپرست قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔پاکستان میں دہشتگردی کرنے والوں کا مدد گار بھارت ہے۔انتہا پسندی کا پر چار کرنے والے اسلام دشمن ہیں۔سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے اسلام کا چہرہ داغ دار کرنے والے امریکہ اور بھارت کے ایجنٹ ہیں ۔را اور طالبان نے پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کررکھا ہے۔قومی اسمبلی کے سابق رکن ، شرقپور شریف کے زیب سجادہ نشین صاحبزادہ میاں جلیل احمدشرقپوری نے کہا کہ اہلسنّت پاکستان کے حقیقی وفادار ہیں ۔پاکستان میں دہشتگردی کا بھارتی کھیل جلد ختم ہونے والا ہے۔مدارس بقائے اسلام کے ضامن ہیں۔علماء حقیقی فلسفہ جہاد قوم کے سامنے پیش کریں۔سنی یوتھ ونگ پاکستان کے صدر صاحبزادہ حسن رضا نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری حکمرانوں کی ملکی معیشت پر خود کش حملہ ثابت ہو گا۔پاکستانی سیاست سے زر اور شر کو نکالنے کیلئے قوم بیدار ہو جائے۔تقریب سے سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری ،مرکز اہلسنّت کے مہتمم صاحبزادہ حسین رضا ،شیخ الحدیث علامہ مولانا محمد شریف رضوی کے جانشین صاحبزادہ مولانا عبد الرحیم،انجمن طلباء اسلام کے صدر ارحک سلیم قادری ،شیخ الحدیث علامہ محمد سعید قمر سیالوی ،مولانا عبد الشکور فریدی ، صاحبزادہ پیر عمار سعید سلیمانی ،مولانا مفتی رحمت اللہ ، مولانا غلام حسین رضوی،قاری غلام مصطفی نعیمی ،مولانا مزمل عمران رضو ی، مولانا میاں خلیل الرحمن ،مولانا سجاد احمد ، مولانا دین محمد ،مولانا اللہ یار سیالوی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : علاقائی