حکومت کے چین کے ساتھ تاریخی معاہدے عمران خان کو ہضم نہیں ہورہے ہیں ،زعیم حسین قادری

حکومت کے چین کے ساتھ تاریخی معاہدے عمران خان کو ہضم نہیں ہورہے ہیں ،زعیم حسین ...

لاہور(اے این این ) ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان صرف الزامات کی سیاست کرتے ہیں۔موجوہ حکومت کے چین کے ساتھ کامیاب اور تاریخی اقتصادی معاہدے عمران خان کو ہضم نہیں ہورہے ہیں ۔ سید زعیم حسین قادری نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک چین کسی ایک صوبے میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا لیکن عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں نے ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایااور جس کا نقصان پاکستان کے عوام کو برداشت کرنا پڑا۔ زعیم قادری نے کہا کہ دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اب وہ قوم کا وقت ضائع کرنے کی بجائے اگے انتخابات کا انتظار کریں۔

مزید : علاقائی