حکومت نے اقتصادی راہداری کا اصل منصوبہ چھپایا ہوا ہے ،عمران خان

حکومت نے اقتصادی راہداری کا اصل منصوبہ چھپایا ہوا ہے ،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے سے سب کو فائدہ ہونا چاہیے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ کامیاب ہونے سے پاکستان جڑ سکتا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی نظر میں پنجاب ہی سب کچھ ہے اور سارا پاکستان ہے۔ نواز شریف کو چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی کا کوئی احساس نہیں ہے۔ محرومیوں کی وجہ سے ایسٹ پاکستان ہم سے علیحدہ ہوا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کا اصل منصوبہ چھپایا ہوا ہے۔ چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کیخلاف نفرتیں بڑھا رہی ہے۔ اس منصوبے سے تمام صوبوں کو فائدہ حاصل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کامیاب ہونے سے پاکستان جڑ سکتا ہے۔ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیمیں بھی راہداری سے جڑ جائیں گی۔ چاہتے ہیں کہ ملک علیحدگی نہیں مضبوطی کی طرف جائے۔ سابق صدر آصف زرداری کو مشکل ہوتی ہے تو نواز شریف بچانے آ جاتا ہے۔ جب نواز شریف کو مشکل پڑتی ہے تو زرداری بچانے آ جاتے ہیں۔ دونوں نے مل کر نیب کا سربراہ بھی لگایا۔ دھاندلی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے انہوں نے کہا کہ انھیں جوڈیشل کمیشن پر پورا اعتماد ہے، جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔نواز شریف اور آصف زرداری نے مک مکا کر رکھا ہے،دونوں نے مل کر نیب کا سربراہ لگایا جس نے کرپشن کے مقدمات ختم کر دئیے ہیں،صف زرداری نوازشریف کی حکومت کیلئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتے،این آراوکے وقت نوازشریف نے آصف زرداری کی مدد کی تھی، این اے 122 کھلنے والا ہے، کیا وہ بھی پپونے کھولا ہے ؟موجودہ چیف جسٹس پر مکمل اعتماد ہے،جوڈیشل کمیشن نے جو بھی فیصلہ دیا من و عن قبول ہو گا،میں کوئی وزیرنہیں کہ مجھے جلسوں سے روکا جارہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو آصف زرداری کے کرپشن کیس ختم کر رہا ہے ۔ ایک نیابل منظورہوا ہے، جوپاکستان کی فیڈریشن کو کمزورکرے گا،عمران خان کہتے ہیں کہ این اے 122 کھلنے والا ہے، کیا وہ بھی پپونے کھولا ہے؟کسی حلقے میں 100اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے تو کسی حلقے میں ایک لاکھ بھیجے گئے،الیکشن کمیشن میں جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، لگتا ہے انتخابات 2015 میں ہوں گے،حمزہ اور کیپٹن صفدرکے حلقے میں 80، 80 ہزاراضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے،آراوکاکیا کام ہے کہ مزید اضافی بیلٹ پیپرز مانگے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ذوالفقارمرزا نے جوباتیں کہی ہیں ان کی ایف آئی اے انکوائری کیوں نہیں کرتی؟ میں پارٹی کا سربراہ ہوں،پارٹی منشورپیش کرتا ہوں،میں جلسوں میں کیا مراعات کی پیش کش کرسکتا ہوں،میں کوئی وزیرنہیں کہ مجھے جلسوں سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے زمبابوے کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں سیریز اچھی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -