رفیق رجوانہ کی خالی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے سعود مجید بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

رفیق رجوانہ کی خالی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے سعود مجید بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

لاہور(اے این این) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی خالی نشست پر مسلم لیگ(ن) کے سعود مجید بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق رفیق رجوانہ کے گورنر پنجاب بننے کے بعد سنیٹ کی نشست خالی ہو گئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب نے سنیٹ کی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا اس حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا بدھ کو آخری دن تھا لیکن مسلم لیگ ن کے سعود مجید کے مقابلے میں کسی آزاد امیدوار یا پھر سیاسی جماعت کے امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گے جس کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے سعود مجید سنیٹر منتخب ہو گئے۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

مزید : صفحہ اول