شمالی وزیرستان ،جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13دہشتگرد ہلاک ،5ٹھکانے تباہ

شمالی وزیرستان ،جیٹ طیاروں کی بمباری سے 13دہشتگرد ہلاک ،5ٹھکانے تباہ

 میران شاہ/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این) شمالی وزیر ستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے13دہشتگرد ہلاک،5ٹھکانے تباہ،سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا،مارے جانے والوں میں غیر ملکی شدت پسند بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں غیر ملکی شدت پسند بھی شامل ہیں۔کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول