اپنا روز گار سکیم کی تقریب کی جھلکیاں
لاہور( جاوید اقبال) *ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز وزیراعلی کی اپنا روزگار سکیم کے دوسرے مرحلے میں 6368گاریوں کی تقسیم کی قرعہ اندازی میں مہمان خصوصی تھے*حمزہ شہباز نے گاڑیاں حاصل کرنے والوں میں سے دو افراد کو خود ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی اور ان سے پوچھا کہ وہ ان گاڑیوں کا کیا کریں گے جس پر گوجرانوالہ کے محمد بلال نے کہا کہ وہ اب شادی بھی کرلے گا*میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے ایگزیکٹ سکینڈل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور اسے ساری قوم کے لئے لمحہ فکریہ اور باعث افسوس قرار دیا۔*حمزہ شہباز نے کہا کہ 67سال سے سیاست ہورہی ہے لیکن آئندہ عوام سیاست نہیں خدمت کو ووٹ دیں گے*زمبابوے کی ٹیم کے بارے میں سوال پر حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کا تو کرکٹ کھیلنے کو دل کرتا ہے لیکن وہ انشاء اللہ میچ دیکھنے ضرور جائیں گے۔*پنجاب کے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈز کے حوالے سے حمزہ شہباز نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں یوتھ کے لئے ایک ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ رکھا جارہا ہے*بنک آف پنجاب کے صدر نعیم الدین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس منصوبے کی شفافیت اس حد تک ہے کہ میرے ملازم بھی مجھ سے شکوہ کرتے رہے کہ آپ کیسے بنک صدر ہیں کہ ہمیں ایک گاڑی بھی نہیں دلا سکے۔