جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے 10ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش

جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے 10ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ان ججز میں شاہد مبین، فرخ گلزار اعوان، راجہ شاہد محمود عباسی، اسلم جاوید منہاس، شہرام سرور، ساجد محمود سیٹھی، سردار محمد سرفراز ڈوگر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار احمد ندیم، مشتاق احمد اور ارم سجاد گل شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش بھی کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -