فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملنے والا ریلیف ختم کرنے کی سمری تیار

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملنے والا ریلیف ختم کرنے کی سمری تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کو ملنے والا ریلیف ختم کرنے کی سمری تیار کر لی ہے جسے منظوری کیلئے ای سی سی میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کی تیار کردہ سمری میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ صارفین سے بدستور وصول کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کی منظوری کے بعد فی یونٹ بجلی پر ملنے والی سبسڈی ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سبسڈی کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ای سی سی کی منظوری پر ہی ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -