مشرف سے شجاعت اور پیر پگاڑا کی ملاقات ،متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر غور

مشرف سے شجاعت اور پیر پگاڑا کی ملاقات ،متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر غور

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ،ے این این) سابق صدر پرویز مشرف سے مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی طویل ملاقات،متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر غور۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز مشرف سے کراچی میں ملاقات میں متحدہ مسلم لیگ بنانے پر غور کیا گیا۔ چوہدری شجاعت حسین ائیر پورٹ سے سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ پہنچے اور دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں پیر پگاڑہ اور حلیم عادل شیخ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں مسلم لیگ گرینڈ الائنس سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ملک کی چھوٹی چھوٹی جماعتوں کو اکٹھا کر کے ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ملک مضبوط ہو سکے۔ چوہدری شجاعت حسین نے سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کے لئے اسماعیلی جماعت خانے پہنچ کر دعا بھی کی۔ مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں ایسے ہی حالات رہے تو موجودہ حکومت نہیں رہے گی۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھ ہیں اور انہیں جلد سیاست میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول