شیخوپورہ ریجن میں ڈاکوؤں اور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،سرغنوں سمیت 75گرفتار،7کروڑ مالیت کا مال مسروقہ برآمد

شیخوپورہ ریجن میں ڈاکوؤں اور اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،سرغنوں سمیت ...

فیروزوالہ( نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا کی ہدایت پر شیخوپورہ ریجن پولیس نے اشتہاریوں ، ڈاکوؤں ، منشیات فروشوں سمیت اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے خطرناک دس گروہوں کے سرغنوں سمیت 75ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریبا سات کروڑ روپے مالیت کا لوٹا ہوا مال زیورات ، نقدی ، گاڑیاں اور دیگر سامان کے علاوہ جدید اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد کرلیا سرچ آپریشن کے دوران پوری ریجن میں سینکڑوں گھروں کو چیک کیا گیا اور ان کا ریکارڈ بھی دیکھا گیا غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف مقدمات درج کیئے گئے آر پی او شیخوپورہ ریجن شہزاد محمد سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹاسک سونپا جس پر شیخوپورہ ، ننکانہ اور قصور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈکیتی ، راہزنی، نقب زنی اور دیگر وارداتوں میں متحرک گینگز کے سرغنوں ندیم عرف موکھا ، ارشد عرف وکیلو ، ساجد عرف جگو، چاند عرف چاندی ، ارشد عرف اچھو اور راشد عرف اجو کے علاوہ دیگر گروہوں کے ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا آر پی او شہزاد محمد سلطان نے بتایا کہ پولیس نے اندھے قتل کی چھ وارداتوں کا سراغ لگا کر ان میں ملوث مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتلوں اور ڈکیتیوں میں ملوث مفرور 630اشتہاریوں عمران عرف عمرانی ، مظہر عرف مظہری ، افتخار عرف کھاری، ممتاز عرف تاجو ، عثمان وغیرہ کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے ایک اہم واردات میں لوٹی ہوئی پچاس لاکھ روپے کی برآمدکرکے مالک کے حوالے کر دی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیرؤن ، چرس اور سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد کرلیں رینج پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے مکمل کوائف چیک کیئے جن کے پاس شناختی کارڈ نہ تھے ان کے خلاف کاروائی کی گئی پولیس نے جعلی اور سبز پلیٹیں لگا کر گاڑیوں پر سفر کرنے والے افراد کو چیک کیا گیا جن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی آر پی او شیخوپورہ نے اچھی کارکردگی پر چھ تھانوں کے ایس ایچ او اور دیگر عملے کو شاباش اور تعریفی اسناد کے علاوہ نقد انعام دینے کا اعلان کیاآر پی او نے رینج بھر کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ اشتہاری ملزموں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھیں سنگین مقدمات کا سراغ لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔

مزید : علاقائی