شاہدرہ ٹاؤن ،تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آ کر 4بچوں کا باپ جاں بحق

شاہدرہ ٹاؤن ،تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آ کر 4بچوں کا باپ جاں بحق

 لاہور(کر ائم سیل)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی نے 4بچوں کے باپ کو کچل کر شدید زخمی کر دیا جن کو فوری طبی ا مداد ہسپتال لے جایا گیاجہاں وہ زخموں کی تا نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جس کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق امامیہ کالونی کا رہائشی ندیم نے یادگار چوک میں موٹر سائیکل مرمت کی دکان بنا رکھی تھی گزشتہ روز وہ اپنی دکان پر مو ٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کے سامنے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال لے جا یا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا ۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر تے ہو ئے اس کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا۔ مرحوم کے والدچمن نے روزنامہ’’ پاکستان ‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کے ملزمان نے میرے بیٹے کی جان لے کر سخت زیادتی کی ہے میری اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کے مجھ انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید : علاقائی