زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ لاہور ،سیکیورٹی کےسخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ لاہور ،سیکیورٹی کےسخت انتظامات ،پولیس کی بھاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) زمبابوے ٹیم کا دورہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے قذافی اسٹیڈیم اور اسکے گردونواح میں سخت سکیورٹی تھی مختلف اہم پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاہم اس سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشنز باقر رضا، ایس ایس پی سکیورٹی کیپٹن(ر)ملک لیاقت کے ہمراہ خفیہ اداروں سپیشل برانچ کے افسران نے بھی سکیورٹی کے حوالے سے مکمل جائزہ لیااس موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے علاوہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے جگہ جگہ تلاشی لی گئی مہمانوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی افسران نے ڈیوٹی پرمامور اہلکار اور افسران کو الرٹ اور چاک و چوبند ہوکر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت دی اور تمام اہلکاروں کوحکم دیا گیا کہ وہ اپنے محکمانہ کارڈ وردی پر آویزاں کریں اور مشکوک افراد پر کڑی نظریں رکھیں ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جبکہ کوئی بھی اہلکار اپنا ڈیوٹی پوائنٹ مقررہ وقت سے پہلے نہ چھوڑے گا۔ شیڈول کے مطابق روٹ پر ہر کلو میٹر پر موٹر سائیکل پٹرولنگ کی گئی چھتوں پر مسلح اہلکار کمانڈوز تعینات کئے گئے اردگرد کی عمارتوں کی بھی مکمل چیکنگ کی گئی تمام اہم عمارتوں پر سنائپرز کو بھی تعینات کیا گیا جن کے پاس وائرلیس سیٹ ، دوربین، وسل، اسلحہ اور موبائل فون موجود تھے اہم مقامات پر ناکوں پر اہلکار موجود تھے وہاں آنے والی ہر گاڑی کو باٹم ویو مررکے ذریعے چیک کیا گیا ۔اور قذافی اسٹیڈیم کے قریبی جگہوں کا بھی جائزہ لیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران میچ بھی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -