زمبابوے کرکٹ ٹیم کے روٹ سے جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوارمسلح پولیس اہلکار گرفتار

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے روٹ سے جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوارمسلح پولیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)زمبابوے ٹیم کے روٹ سے جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوارمسلح پولیس اہلکار گرفتار ، ایک حاضر ڈیوٹی جبکہ دوسرا ریٹائرڈ ملاز م ہے ، دونوں ملازمین سول کپڑوں میں ملبوس تھے ، سی آئی اے نے دونوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے زمبابوے ٹیم کے روٹ پر مال روڈ کے علاقہ سے جعلی نمبر پلیٹ پر سوار 2پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کانسٹیبل ناصر علی اور سابقہ کانسٹیبل علی رضاآٹومیٹک گن لئے مہمان ٹیم کے روٹ پر مشکوک جان کر سی آئی اے کی خفیہ ٹیم نے چیک کیا تو موٹر سائیکل کا نمبر جعلی نکلا جبکہ ملازمین بھی سادے کپڑوں میں تھے ۔ سی آئی اے پولیس نے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -