راوی روڈ اور مصری شاہ کے2 گمشدہ نوجوان تاحال لاپتہ

راوی روڈ اور مصری شاہ کے2 گمشدہ نوجوان تاحال لاپتہ

لاہور(کرائم سیل)ایک سال گزرنے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں سے اغواء ہونے والے 2نوجوانوں کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔اہل خانہ تھانوں اور ہسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔اعلیٰ حکام مدد کریں اہل خانہ کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی روڈ کے علاقہ میں 24اکتوبر 2014کو 16سالہ عبد الرحمٰن گھر سے اکیڈمی کے لیے نکلا لیکن واپس نہیں آیا اسی طرح مصری شاہ کا رہائشی 20سالہ علی گھر سے کام کے لیے دکان پر جانے کے لیے نکلا لیکن واپس نہیں آیا ۔گھر والوں کے مطابق ان کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے اس حوالے سے پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے مگر تا حال انہیں بازیاب نہیں کیا جا سکا۔

مزید : علاقائی