آتشزدگی کے متعدد واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارلحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا جبکہ دھواں کے باعث تین افراد دم گھٹنے سے بیہوش ہوگئے اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایا گیا ہے کہ ساندہ کے علاقہ میں واقع ایک پلاسٹک کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ہال میں دھواں جمع ہونے کے باعث کام کرنے والے تین افراد جبار ،شہباز وغیرہ دم گھٹنے کی وجہ سے بیہوش ہوگئے ۔مقامی لوگوں نے ہال میں داخل ہوکر تمام افراد کو باہر نکالا اور امدادی ٹیم کو اطلاع کردی فیکٹری مالک کے مطابق آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیاجبکہ لوئر مال کے علاقہ میں واقع ایک میڈیکل سٹور میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیتی کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔