نیشنل ہائی ویز پولیس نے مدر سے سے فرار ہونیوالے 3بچوں کو انکے والدین کے حوالے کر دیا

نیشنل ہائی ویز پولیس نے مدر سے سے فرار ہونیوالے 3بچوں کو انکے والدین کے حوالے ...

 لا ہور (وقائع نگار خصوصی)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، سنٹرل زون نے قومی شاہراہ پر مختلف جگہوں سے ملنے والے چار گم شدہ بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا ۔موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسرز رانا اسماعیل اور سجاد حسین نے دوران پٹرولنگ جلاں موڑ ملتان روڈ کے قریب دیکھا کہ 3 بچے جن کے نام ارشد عمر 10سال رہائشی لودھراں،رستم عمر 7 سال رہائشی لودھرں اور صابر عمر 6سال رہائشی لودھراں گاڑ یوں کو روکنے کی کو شش کر ر ہے تھے ۔ بچوں سے بات چیت کے بعد انکشاف ہو ا کہ تینوں بچے ملتان کے ایک مدرسہ کے طالبعلم ہیں جو وہاں سے بھاگے ہوئے ہیں اور گھر جانے کا راستہ بھول گئے ہیں ۔مو ٹروے پولیس افسران نے کافی کو ششوں کے بعد انکے وارثان کا پتہ کیا اور بچوں کو گواہان کی موجودگی میں معمول کی کاروائی کرنے کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا ۔ ایک دوسرے واقعہ میں موٹروے پولیس پٹرولنگ افسران کو بستی ملوک کے قر یب 10سالہ بچہ فاروق نذیر لاوار ث حالت میں ملا۔ جس کے بارے میں گردو نواح کے علا قہ و جات میں اعلانات کر کے وارثان کو ڈ ھو نڈ کر انکے حوا لے کیا گیا۔ پٹرولنگ افسران کی مثالی اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ نے پولیس افسران کی کوششوں کو سراہا۔

مزید : علاقائی