صوبائی دارالحکومت ،ڈا کو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈا کو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

 لاہور ( کر ائم سیل) شہر میں مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ،موبائل فونز ، موٹرسائیکلیں ، کاریں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے چودھری شہباز کے گھر سے 12لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ،سبزہ زار کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ماجد کے گھر سے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ،جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فیاض کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، گلبرگ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے برہان کے گھر میں گھس کر6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے محمد مرتضیٰ کے گھر میں گھس کر 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اورملت پارک کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ہاشم کے گھر میں گھر کر ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے احمد علی اور اس کی فیملی سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فونز چھین لئے ، گرین ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے رفیق اور اس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فو نز چھین لئے ، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے واجد اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا اور نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے بشیر اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دو موبائل فونز چھین لئے ، غازی آباد ، ڈیفنس اے ، فیکٹری ایریا ، سمن آباد، گجر پورہ ، ہئیر ، برکی ، مغلپورہ ، شالیمار ، مصطفی ٹاؤن ، ہنجر وال اور سٹی رائیونڈ کے علاقوں سے ڈاکوؤں نے شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے ، ڈیفنس اے سے وہاب ، شفیق آباد سے واصف اور بھاٹی گیٹ سے امجد کی کاریں جبکہ ٹاؤن شپ سے شفیق ، نواب ٹاؤن سے عارف، ٹبی سٹی سے ناظم ، اسلام پورہ سے سجاد، شادمان سے عامر ، غالب مارکیٹ سے مجاہد اور کاہنہ سے بابر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : علاقائی