پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 591ٹریفک حادثات،489زخمی

پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 591ٹریفک حادثات،489زخمی

لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 591ٹریفک حادثات میں489شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ223افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں269ڈرائیورز ،17کم عمر ڈرائیور، 329 مسافر اور116پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ117ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت128ایمرجنسیمتاثرین کے س پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں65متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں37حادثات میں35متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل714متاثر ہونے والوں میں سے571مرد اور143خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں100افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور460فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور154زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر449موٹر سائیکلز82آٹو رکشے66موٹر کاری56مسافربس20ٹرک، اور69دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی