بیگم کو ٹ چوکی کے انچارج کی دیدہ دلیری ،کمرے میں اے سی لگوا لیا

بیگم کو ٹ چوکی کے انچارج کی دیدہ دلیری ،کمرے میں اے سی لگوا لیا

لاہور(ملک خیام رفیق)چوکی انچارج بیگم کو ٹ کی دیدہ دلیری ،قانو ن کی دھجکیاں اڑاتے ہو ئے اپنے کمرے میں اے سی لگا لیا۔قانو ن کا رکھوالا خود کی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اہل علاقہ کی روز نامہ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو ۔تفصیلا ت کے مطابق چوکی انچارج بیگم کو ٹ رانا صادق نے اپنے کمرے میں اے سی لگا رکھا ہے جو کے غیرقانو نی ہے لیکن چوکی انچارج بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ قانو ن کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ قانو ن کے رکھوالے کی قانون توڑنے کی حرکت کو حیرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔جب اس بارے میں ایس ایچ او شاہدرہ سے موقف لیا گیا تو ان کہنا تھا کے چوکی انچارج بھی انسان ہے اس کو بھی گرمی لگتی ہے۔

مزید : علاقائی