بلیرڈ کلب میں دو گروپوں میں تلخ کلامی اور فائرنگ ، چا ر افراد زخمی

بلیرڈ کلب میں دو گروپوں میں تلخ کلامی اور فائرنگ ، چا ر افراد زخمی

لاہور(کر ائم سیل) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بلیرڈ کلب میں دو گروپوں میں تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں چا ر افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے جلارں چوک میں واقعہ ایک بلیرڈ کلب میں چند نوجوان بلیریڈ کھیل رہے تھے اچانک ان کی آپس میں تلخ کلامی کے بعد لڑائی ہو گئی جس پر چند نوجوانوں نے پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث فائرنگ کی زد میں آکر شہباز ،سلیم سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جنکو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے تفتیش کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی