سمن آباد کی طالبات کا مطالعاتی دورہء ایوان کارکنان تحریک پاکستان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نزد مسجد خضرا‘ سمن آباد‘ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ رینجرز کالونی گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین کینٹ‘یونیک ہائی سکول‘107-A‘ نیو مسلم ٹاؤن‘دی اینجلز سکول‘ مومن پورہ‘ جناح پبلک فاؤنڈیشن سکول‘ مدینہ کالونی‘ کھاڑک گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ جڑانوالہ روڈ‘ ڈھامکے‘گورنمنٹ بوائز سکول‘ جڑانوالہ روڈ‘ ڈھامکے کا وزٹ کیا۔
ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 624تھی ۔